ملالہ کا گریجویشن مکمل، مستقبل میں کیا کریں گی؟
دنیا کی کم عمرترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نےآکسفورڈ یونیورسٹی سےگریجویشن مکمل کرلیا۔
ٹوئٹرپیغام میں ملالہ کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ میں فلسفہ،سیاست اورمعاشیات کی ڈگری مکمل کرنے میرے لئے خوشی اورتشکر کا اظہارمشکل ہے۔
مستقبل کےمتعلق ملالہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں علم کہ آگے کیاکرنا ہے ۔ ابھی کے لئے نیٹ فلکس،مطالعہ اور نیند ہوگا۔
ملالہ ٹوئٹر پیغام میں نے گھروالوں کےساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کی والدہ ، والداور دونوں بھائی گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں کیک سامنے رکھے بیٹھے ہیں۔
Hard to express my joy and gratitude right now as I completed my Philosophy, Politics and Economics degree at Oxford. I don’t know what’s ahead. For now, it will be Netflix, reading and sleep. 😴 pic.twitter.com/AUxN55cUAf
— Malala (@Malala) June 19, 2020
کورونا وائرس کے سبب ملالہ کے امتحانات بھی آن لائن ہو ئے۔یوٹیوب کی جانب سے ملالہ سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس حوالے سے کلاس 2020 کے لیے اپنے تاثرات ریکارڈ کروائیں۔بعد ازاں ٹوئٹر پر یوٹیوب کےآفیشل اکاؤنٹ سےملالہ کوگریجویشن مکمل کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے ریکارڈ کردہ ملالہ کا 12 سیکنڈز پر مبنی ویڈیو پیغا بھی شیئر کیا گیا۔
اپنے پیغام میں ملالہ کا کہنا ہے کہ یہ سوچیں ہمیں اس مشکل گھڑی سے کیسے نمٹنا ہے، اعلی تعلیم کے بعد اب ہمیں دنیا کی بہتری کےلئے کردار ادا کرنا ہے۔
Still four more exams to go 😩, but thank you 🙏 https://t.co/LlANUQeRPi
— Malala (@Malala) June 8, 2020
اگست 2017 میں آکسفورڈ میں داخلہ لینے والی ملالہ نے فلسلفہ، سیاست اور معاشیات کے مضامین کاانتخاب کیا تھا۔ یہی مضامین آکسفورڈ سے بینظیر بھٹو اور عمران خان نے بھی پڑھے تھے۔
پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ امن کے نوبل انعام،سخاروف اورورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زائد اعزازات احاصل کرچکی ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کو اس وقت عالمی منظر نامے پر آئیں جب 2012 میں سوات میں اسکول سے واپس آتے ہوئے ان پر فائرنگ کی گئی۔ بعد میں بہترعلاج معالجے کےلئے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں کافی عرصے ان کا علاج جاری رہا۔ صحت یاب ہونے کے بعد ملالہ نے برطانیہ میں ہی اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ استوار کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔